ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں کانگریس کا بڑا الزام، راج ناتھ سنگھ نے ممبران اسمبلی کو بنایا تھا قیدی

کرناٹک میں کانگریس کا بڑا الزام، راج ناتھ سنگھ نے ممبران اسمبلی کو بنایا تھا قیدی

Sat, 19 May 2018 20:13:50    S.O. News Service

نئی دہلی ،19؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کرناٹک میں سیاسی گھمسان کے درمیان کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کانگریس کے ممبران اسمبلی کو قیدی بنا کر رکھا تھا۔کانگریس لیڈر بی کے ہری پرساد نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ نے سرکاری مشینری کا حوالہ دے کر ممبران اسمبلی کو ڈرانے کی کوشش بھی کی۔کرناٹک میں حکومت بنانے کو لے کر جاری جدوجہد کے درمیان کانگریس نے آج ایک آڈیو ٹیپ جاری کیا جس میں وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا ایک رکن اسمبلی کو مبینہ طور پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اگر انہوں نے اعتماد کے ووٹ کے دوران بی جے پی حکومت کی حمایت کی تو انہیں وزیر کے عہدے دیا جائے گا۔ حالانکہ بی جے پی نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیپ کانگریس کی تکڑمی ٹیم اور فنکاروں کی دین ہے۔اہم فلورٹیسٹ سے پہلے جاری اس ٹیپ میں یدی یورپا مبینہ طور پر فون پر کانگریس ممبر اسمبلی بی سی پاٹل سے بات کر رہے ہیں۔ کانگریس کے مطابق اس میں پاٹل یدی یورپا کو وزیر اعلی بننے کی مبارکباد دیتے ہیں اور انہیں معلومات دیتے ہیں کہ وہ ایک بس میں کوچی جا رہے ہیں۔اس پر یدی یورپا کہتے ہیں کہ واپس آئیے، آپ وزیر بنیں گے۔آپ جیسا چاہتے ہیں، میں نے آپ کی ہر طرح سے مدد کروں گا۔جب پاٹل کہتے ہیں کہ وہ دوسرے کے ساتھ بس میں ہیں تو یدی یورپا ان سے مبینہ طور پر کہتے ہیں کہ آپ خاندانی وجوہات جیسا کوئی بہانہ بنا کر نیچے اتر کر واپس لوٹ آئیں۔جب پاٹل نے اپنے مستقبل کے بارے میں زور دے کر پوچھا تو اس پر یدی یورپا مانے جا رہے شخص نے کہاکہ آپ وزیر بنیں گے۔جب پاٹل نے کہا کہ ان کے ساتھ تین اور لوگ ہیں، یدی یورپا مبینہ طور پر کہتے ہیں کہ انہیں بھی ساتھ لے کر آئیے اور ان پر اعتماد رکھیں۔


Share: